شعبہ اقلیتی امور کمیٹی صدر ٹاؤن کے کارکن بھگوان داس کے چچاکے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔۔24مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شعبہ اقلیتی امور کمیٹی یوسی 6صدر ٹاؤن کے کارکن بھگوان داس کے چچا خوب چند کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا ۔