اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکوں پر جناب الطاف حسین اظہار مذمت
ملک بھر میں بڑھتے ہوئی دہشت گردی کے واقعات اپنے مذموم مقاصد کے تحت دہشت گرد بم دھماکے ،قتل وغارتگری کاروائیاں کررہے ہیں جوکہ ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں
دہشت گردی کے اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے عوام بھی پولیس اورسیکوریٹی اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون کریں
عوام اپنے اپنے علاقوں میں بزرگوں اورنوجوانوں پر مشتمل محلہ کمیٹیاں بنائی جائیں،الطاف حسین
مشکوک افرادپر نظررکھیں،کسی بھی مشکوک بیگ یا مشکوک افراد کی موجودگی کے بارے میں مقامی پولیس یاسیکوریٹی اداروں کو مطلع کریں ، الطاف حسین
لندن۔۔۔24ء2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اسلام آباد میں ہونے والے د و بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک بھر میں بڑھتے ہوئی دہشت گردی کے واقعات اپنے مذموم مقاصد کے تحت دہشت گرد بم دھماکے ،قتل وغارتگری کاروائیاں کررہے ہیں اور سیکوریٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کوخاک وخون میں نہلا رہے ہیں جوکہ ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے عوام بھی پولیس اورسیکوریٹی اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون کریں ۔جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے پنے اپنے علاقوں میں بزرگوں اورنوجوانوں پر مشتمل محلہ کمیٹیاں بنائیں، اور کسی بھی مشکوک اشیاء ، یا علاقے میں آنے جانے والے افراد پر کڑی نظر رکھیں او راسکی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس یا دیگر سیکوریٹی اداروں کودیں