ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی عباسی شہیداسپتال یونٹ کے کارکن معین الدین کے قتل پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
معین الدین کاقتل شہرکاامن خراب کرنے کی سازش کاحصہ ہے،رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی کاسوگوارلواحقین سے اظہارتعزیت،شہیدکی مغفرت،درجات کی بلندی کے لئے دعا
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ،میڈیکل ایڈکمیٹی اوردیگرذمہ داران عباسی شہیداسپتال پہنچ گئے
کراچی ۔۔۔۔23مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم میڈیکل ایڈکمیٹی عباسی شہیداسپتال یونٹ کے کارکن معین الدین کونامعلوم افرادکی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کاحصہ قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بعض امن دشمن قوتیں شہرکاامن خراب کرنے کے لئے گھناؤنی منصوبہ بندی کے تحت تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اورہمدردوں کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورمعین الدین کاقتل بھی اسی سازش کاحصہ ہے جس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے معین الدین کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ معین الدین شہیدکی مغفرت فرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادسے مطالبہ کیاکہ میڈیکل ایڈکمیٹی عباسی شہیداسپتال یونٹ کے کارکن معین الدین کے قتل کانوٹس لیاجائے اورقتل میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔علاوہ ازیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق اوراسلم آفریدی نے عباسی شہیداسپتال پہنچ گئے اورموقع پرموجودمعین الدین کے سوگوارلواحقین سے ملاقات کرکے انہیں دلاسہ دیااورواقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔اس موقع پرمیڈیکل ایڈکمیٹی اورایم کیوایم کے دیگرذمہ مہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔