Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست سینیٹر نسرین جلیل کا پاکستان سکھ برادری کے نگراں سردار کشن سنگھ سے ٹیلی فونک رابطہ


حق پرست سینیٹر نسرین جلیل کا پاکستان سکھ برادری کے نگراں سردار کشن سنگھ سے ٹیلی فونک رابطہ
 Posted on: 5/23/2014
حق پرست سینیٹر نسرین جلیل کا پاکستان سکھ برادری کے نگراں سردار رمیشن سنگھ سے ٹیلی فونک رابطہ
اندرون سندھ بالخصوص شکار پور ڈسٹرکٹ میں سکھ برادری کی مقدس املاک کی بے حرمتی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا،
الطاف حسین نے ہمیشہ ایک دوسرے سے محبت اور اقلیتوں کے احترام کا درس دیا ہے ، حق پرست سینیٹر نسرین جلیل
حکومت ملک بھر کی اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ، حق پرست سینیٹر کا مطالبہ
کراچی ۔۔ 23مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ سے منتخب سینیٹر نسرین جلیل نے پاکستان سکھ کونسل کے نگراں سرداررمیش سنگھ سے ٹیلیفو ن پر گفتگو کی اور اندرون سندھ بالخصوص شکار پور ڈسٹرکٹ میں گرودوارے کو نذر آتش کئے جانے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ۔ حق پرست سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ ایم کیو ایم سکھ برادری کی مقدس کتابوں اور مذہبی املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت اور سکھ برادری کے ساتھ مکمل اظہار ہمدردی کرتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے جو اپنے ماننے والوں کو دیگر مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے اور انتہا پسندی کے خلاف ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے ہمیشہ ایک دوسرے سے محبت اور اقلیتوں کے احترام کا درس دیا ہے ۔سرداررمیش سنگھ نے اظہار ہمدردی کرنے پر جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا اور ایم کیو ایم کو سکھ برادری کی جانب سے ہر ممکن تعاو ن کی یقین دہانی کروائی ۔حق پرست سینیٹر نے وزیر اعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی،وفاقی وزیر برائے اقلیتی امورسردار محمد یوسف ، گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العبا د اوروزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اندرون سندھ بالخصوص ڈسٹرکٹ شکار پور میں سکھ برادی کے مقدس مقامات اور کتابوں کی بے حرمتی کا نوٹس لیں اور اس انتہا پسند ی میں ملوث انتشار پسند عناصر کو گرفتا کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں اور آئندہ اس قسم کے واقعات کے تدراک کے لیے خصوصی انتظامات کرکے ملک بھر کی اقلیتی برادر ی کو تحفظ فراہم کریں۔

2/22/2025 2:12:34 AM