Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کینیڈا کا25 مئی کو تبت سینٹرپر قائد تحریک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی ریلی کا بھر پور خیر مقدم


ایم کیو ایم کینیڈا کا25 مئی کو تبت سینٹرپر قائد تحریک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی ریلی کا بھر پور خیر مقدم
 Posted on: 5/22/2014
ایم کیو ایم کینیڈا کا25 مئی کو تبت سینٹرپر قائد تحریک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی ریلی کا بھر پور خیر مقدم
عوام اپنے عزم و حوصلے سے جنا ب الطاف حسین کی جانب بڑھنے والے ہر ناپاک قدم کا راستہ روک دیں گے، ایم کیو ایم کینیڈا 
کینیڈا۔۔۔۔22مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے کہا ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین پاکستان میں بسنے والے محروم و مظلوم طبقے کے عوام کی واحد امید ہیں اور ملک بھرکی تمام قومیتوں ، مذاہب اور طبقے کے افراد جناب الطا ف حسین کی قیادت میں متحد ہیں اور ایم کیو ایم کینیڈا 25 مئی بروز اتوار پاکستان میں قائد تحریک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ریلی کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹورنٹو میں ایم کیو ایم کینیڈا کے کارکنان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سینٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے 25مئی کو تبت سینٹر کراچی میں قائد تحریک الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم ملک کی ترقی کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں اور آج دنیا بھر میں الطاف حسین کے چاہنے والے ان سے والہانہ محبت رکھنے والے کارکنان و عوام بستے ہیں جو الطاف حسین کے خلاف کسی قسم کی سازش کو برداشت نہیں کریں گے اور اپنے عزم و حوصلے سے جنا ب الطاف حسین کی جانب بڑھنے والے ہر ناپاک قدم کا راستہ روک دیں گے ۔انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کی وہ واحد جماعت ہے جس نے جاگیر دارانہ‘وڈیرانہ فرسودہ نظام کو چیلنج کیا ہے اور اسی کی پاداش میں ایم کیو ایم کے آغاز سے ہی جناب الطاف حسین کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں لیکن وقت نے ثابت کردیاہے کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر لگنے والا ہر الزام بے بنیاد اور من گھڑت تھا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا کے جوائنٹ آرگنائزر مسعود حسن‘اراکین سینٹرل کمیٹی‘تمام شعبہ جات کے ذمہ داران ‘ ایم کیو ایم کے مختلف چیپٹرز انچارجز سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے اجلاس میں شرکت کی اور جناب الطاف حسین سے اپنی محبت کا اعادہ کرتے ہوئے مشہور زمانہ شعر پڑھا کہ ’’ سب سے پہلے تو ہے تیرے بعد ہر ایک نام ہے تو میرا آغاز تھا تو ہی میرا انجام ہے‘‘۔ اجلاس میں جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی ، درازئ عمر اور پاکستان کی حفاظت کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

2/22/2025 2:26:55 AM