ملتان روڈٖپر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پرالطاف حسین کا اظہارافسوس
ملک میں ٹریفک حادثات اور ان کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا زیاں افسوس ناک ہے، الطاف حسین
جناب الطاف حسین کی حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا
لندن ۔۔۔21مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے بورے والا میں ملتان روڈٖپر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقع پردکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔جناب الطاف حسین نے ٹریفک حادثات کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ٹریفک حادثات اور ان کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کازیاں روز کا معمول بن چکا ہے جو کہ انتہائی افسوس کا باعث ہے۔جناب الطاف حسین نے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اوردرجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی ہے ۔