الطاف حسین کی ناظم آباد رینجرز ہیڈ کواٹر کے نذدیک بم دھماکے کی مذمت
دہشتگرد بذدلانہ کا ر روائیوں کے ذریعے سیکورٹی اداروں اور پاکستانی عوام کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتے ہیں، الطاف حسین
عوام ماضی کی طرح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں
عوام دہشتگردانہ کار روائیوں سے خوف زدہ نہ ہوں،ملک کوغیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو اپنے عزم سے ناکام بنادیں۔الطاف حسین کی اپیل
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کار روائی کے احکامات جاری کریں ، الطاف حسین کا مطالبہ
لندن ۔۔۔21مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع رینجرز ہیڈ کواٹر کے نزدیک بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر اپنی مذموم کار روائیوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے جو ملک کے محافظوں کو دن دھاڑے نشانہ بنا کر سیکورٹی اداروں اور پاکستانی عوام کے حوصلوں کو پست کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی عوام ماضی میں بھی اپنے ملک کے محافظوں کے ساتھ تھے اور آج بھی وہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی ہے ۔قائد تحریک الطاف حسین نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ دھماکے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کار روائی کے احکامات جاری کریں ۔جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی