مختار جنجوعہ کے بھائی حکیم غلام نازک کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی۔۔۔20مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پنجابی سرائیکی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج مختار جنجوعہ کے بھائی حکیم غلام نازک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)