ایم کیوایم نے قائد تحریک الطاف حسین کو حکومت کی اہم شخصیات اور دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام کی جانب سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی پر اتوار کو کراچی اور لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہروں کو ملتوی کردیا
ایم کیوایم چاہتی ہے کہ معاملات کو افہام و تفہیم اور خوش اسلوبی سے حل کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔17مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کو حکومت کی اہم شخصیات اور دیگراداروں کے اعلیٰ حکام کی جانب سے شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کے معاملے کوخوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائے جانے پرخیرسگالی کے طورپر کل بروز اتوار کو کراچی میں مزار قائد پر اورلندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے کئے جانے والے احتجاجی مظاہروں کوملتوی کرنے کااعلان کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ معاملات کوافہام وتفہیم اورخوش اسلوبی سے حل کیاجائے۔