حکومت کی اہم شخصیات اور دیگر اداروں کے اعلیٰ حکام نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ الطاف حسین
رابطہ کمیٹی ان یقین دہانیوں پر خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ملتوی کردیں۔ الطاف حسین
ملک پہلے ہی مختلف بحرانوں اور مشکلات کا شکار ہے، ہم نہیں چاہتے کہ ان مشکلات میں اضافہ ہو
ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہوجائے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔17مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی سے کہاہے کہ حکومت کی اہم شخصیات اوردیگراداروں کے اعلیٰ حکام نے انہیں شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کے معاملے کوخوش اسلوبی سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے لہٰذا رابطہ کمیٹی ان یقین دہانیوں پر خیرسگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ملتوی کردیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ملک پہلے ہی مختلف بحرانوں اور مشکلات کا شکار ہے ، ہم نہیں چاہتے کہ ان مشکلات میں اضافہ ہولہٰذا،ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ افہام وتفہیم سے حل ہوجائے۔