قائدتحریک کوNICOP جاری نہ کرنے کے خلاف کل بروزاتوارسہ پہر3بجے ایم اے جناح روڈمزارقائدکے سامنے ایم کیوایم کے تحت بڑااحتجاجی مظاہرہ کیاجائیگا
احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان،ہمدردعوام اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افرادو شخصیات شرکت کرینگے
حق پرست عوام وکارکنان زیادہ سے زیادہ تعدادمیں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرکے اپنااحتجاج ریکارڈکرائیں
ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران، کارکنان ،ہمدردعوام ،مختلف این جی اویز،سماجی وفلاحی تنظیموں،علمائے کرام،پروفیسرز، ڈاکٹرز،انجینئرز، تاجر، صنعتکار ،وکلاء،صحافتی تنظیموں ،فنکاروں،کھلاڑیوں اورنوجوان طلبہ وطالبات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی وابستہ افرادسے رابطہ کمیٹی کی پرزوراپیل
کراچی:۔۔۔17،مئی2014ء
قائدتحریک جناب الطاف حسین کو’’NICOP‘‘کارڈجاری نہ کرنے کے معاملے پرمتحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام کل بروز اتوار مورخہ18مئی کو سہ پہر 3بجے ایم اے جناح روڈمزارقائدکے سامنے عوام کابڑااحتجاجی مظاہرہ کیاجائیگاجس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان ،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے جمہوریت پسندعوام ،سول سوسائٹی اورتمام شعبہ ہائے زندگی وابستہ افراداوراہم شخصیات ہاتھوں میں پلے کارڈاوراحتجاجی بینرزاٹھاکراپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران، کارکنان ،ہمدردعوام ،مختلف این جی اویز،سماجی وفلاحی تنظیموں،علمائے کرام،مشائخ و عظام ، دانشوروں ،کالم نگاروں،پروفیسرز،ڈاکٹرز،انجینئرز، تاجروں، صنعتکاروں ،وکلاء برادری،صحافتی تنظیموں، فنکاروں،کھلاڑیوں اورنوجوان طلبہ وطالبات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی وابستہ افرادسے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپوراورزیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اورقائدتحریک الطاف حسین سے بھرپوراظہاریکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنااحتجاج ریکارڈکرائیں۔