سندھ کابینہ کے اجلاس میں قائدتحریک الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے معاملے کواٹھانے قرارداد منظورکرنے اور وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
حق پرستانہ مؤقف اختیار کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورصوبائی کابینہ کے تمام ارکان سےرابطہ کمیٹی کااظہار تشکر
پاکستان بھرکے سیاسی رہنما ،صحافی، دانشور،ارکان پارلیمنٹ اور جمہوریت پسندعوام اس بات کواٹھارہےہیں لیکن وفاقی وزارت داخلہ طرح طرح کے حیلے بہانے اورہتھکنڈے اختیارکررہی ہے
کراچی۔۔۔17 مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ کابینہ کے اجلاس میں قائدتحریک الطاف حسین کے شناختی کارڈ کے معاملے کواٹھانے اوراس حوالے سے قرارداد منظورکئے جانے اورسرکاری سطح پر وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کاخیرمقدم کیاہے اورحق پرستانہ مؤقف اختیار کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورصوبائی کابینہ کے تمام ارکان سے تشکرکااظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ صوبہ سندھ سمیت پاکستان بھرکے سیاسی رہنما،قائدین، اکابرین،صحافی، دانشور،ارکان پارلیمنٹ اورتمام جمہوریت پسندعوام اس بات کواٹھارہے ہیں کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے قومی شناختی کارڈاورپاسپورٹ قائدتحریک الطاف حسین کا بنیادی حق ہے اوروہ انہیں فوری طورپرملناچاہیے لیکن وفاقی وزارت داخلہ اس معاملے میں طرح طرح کے حیلے بہانے اورہتھکنڈے اختیارکررہی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے ۔