وزارت داخلہ کے متعصبانہ رویہ کے خلاف ایم کیوایم برطانیہ کی جانب سے اتوارکو پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
لندن۔۔16مئی2014ء
ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کو وزارت داخلہ کی جانب سے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہ کرنے کے خلاف بروزاتوار 18،مئی 2014ء کو دوپہر 1,بجیپاکستان ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں برطانیہ بھر سے ایم کیوایم کے کارکنان اورذمہ داران شرکت کریں گے۔اپنے ایک بیان میں برطانیہ یونٹ کے زمہ داران نے کہا کہ جناب الطاف حسین کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری نہ کرنا وزارت داخلہ کی عصبیت پسندی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے او ر اس متعصبانہ روئیے کے خلاف پاکستان سمیت دنیابھر میں پوری قوم سراپا احتجاج ہے۔ایم کیوایم برطانیہ یونٹ نے حق پرست عوام سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔