جناب الطاف حسین کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر وفاقی وزارت داخلہ، چیئرمین نادرا اور لندن میں متعین پاکستانی ہائی کمیشن کو قانونی نوٹس جاری
نوٹس ایم کیوایم کے حق پرست سینیٹر و معروف قانون دان بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے متعلقہ محکمہ جات کو بھیجوائے گئے ہیں
کراچی۔۔۔16 مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کوقومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر وفاقی وزارت داخلہ ، چیئرمین نادرا اور لندن میں متعین پاکستانی ہائی کمیشن کو قانونی نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نوٹس ایم کیوایم کے حق پرست سینیٹرو معروف قانون دان بیرسٹر فروغ نسیم کے ذریعے متعلقہ محکمہ جات کو بھیجوائی گئے ہیں جس میں یہ مو قف اختیار کیا گیا ہے کہ جناب الطاف حسین کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنا وزارت داخلہ کا غیر قانونی ، غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدام ہے۔