ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔16مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم گمبٹ یونٹ کے کارکن سید قربان شاہ جیلانی کے والد سید گل شاہ جیلانی ،ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر کے کارکن حاجی شیخ عبد المظفر کے والد شیخ حیدر ،ٹنڈو الیار زون کے ذمہ دار غلام رسول کے کی ہمشیرہ محترمہ حسینہ بیگم،شہداد پور سانگھڑ سیکٹر کے کارکن و سابق زونل ممبر منصور علی شاہ کی ہمشیرہ زحیمہ عزیز اور ٹنڈو الیار زون کے کارکن وسیم عزیز کی والدہ محترمہ اکبری بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے انکے بلدند درجات اور ایصال ثواب کے لیے دعا کی ہے ۔