ایم کیوایم سی ای سی کے رکن زاہد ملک کے برادر نسبتی اور سانگھڑ زون کے کارکن عبد الشکور غوری کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔16مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور پنجاب کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک کے برادر نسبتی ملک اعظم سلطان اور سانگھڑ زون شہداد پور سیکٹر کے کارکن عبد الشکور غوری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مرحوم عبد الشکور کے لواحقین سے اظہاری ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند فرمائے ، انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کر ے ۔