نومنتخب سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی کی جناب الطاف حسین کے والدین اور حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری
شہداء کی مغفرت، درجات کی بلندی، لاپتہ کارکنان کی واپسی اور ملک و قوم کی بقاء و سلامتی سمیت قائدتحریک کی درازی عمر کیلئے اجتماعی دعائیں
کراچی ۔۔۔ 15مئی2014ء
متحدہ بین المسلمین فورم کے صدر مولانا تنویر الحق تھانوی نے بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے کے بعدرابطہ کمیٹی کے رکن و وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عبدالحسیب کے ہمراہ جمعرات کو پاپوش نگر اور شہداء قبرستان یاسین آبادکا دورہ کیا اورقائد تحریک الطاف حسین کی والد محترم نذیر حسین،والدہ محترمہ خورشید بیگم،قائد تحریک الطاف حسین کے بڑے بھائی ناصر حسین شہید،بھتیجے عارف حسین شہید اور شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فارو ق سمیت تمام حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر انہوں نے یادگارشہدائے حق پربھی حاضری دی اورقائدتحریک کے والدین ، بھائی ،بھتیجے اورتمام شہداء کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی،تحریک کی کامیابی،اسیروں کی رہائی ، لاپتہ کارکنان کی باسلامت واپسی ،سازشوں کے خاتمے اورملک وقوم کی بقاء و سلامتی سمیت قائد تحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکیلئے اجتماعی دعائیں کیں۔اس موقع پرمتحدہ بین المسلمین فورم، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران بھی انکے ہمراہ تھے۔