ایم کیو ایم کے شعبہ خواتین کے زیر اہتمام لاپتہ کارکنان کی جلدبازیابی کے لیے دعا ئیہ اجتماعات
کراچی ۔۔۔15مئی2014ء
متحدہ قو می موومنٹ کے شعبہ خواتین کے زیر اہتما م ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی جلد بازیابی اورشہید کارکنا ن کے ایصال ثواب کے لیے شعبہ خواتین کے مختلف سیکٹرز اور یونٹس میں ’’ ان اللہ مع الصابرین ‘‘ کے نام سے دعائیہ اجتماعا ت کا آغاز کردیا گیا ہے ۔قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر منعقد ہونے والے دعائیہ اجتماعات میں ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی جلد بازیابی اورشہید کارکنان کے ایصال ثواب کے لیے آیاتِ قرآنی کا ورداور شہداء کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔پیر سے شروع ہونے والے دعائیہ اجتماعات کا سلسلہ 22مئی تک جاری رہے گا جس میں لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ ، شہید کارکنان کے لواحقین ، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، ایم کیوایم شعبہ خواتین کے مختلف سیکٹر ز و یونٹس کی خواتین ذمہ دارا ن ،کارکنان اور حق پرست عوام شرکت کریں گے ۔