ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا سوگوا ر کارکنان سے اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 14مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حیدر آباد زون کے کارکن اسلم شور کی والدہ محترمہ زیب النساء ، گھوٹکی زون کے کارکن اشرف کی والدہ محترمہ مجیدن بی بی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور مر حومین کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی ۔