جناب الطاف حسین کے نظریے کی سچائی کو دیکھ کر ملک بھر سے محروم عوام ایم کیو ایم میں شامل ہو رہے ہیں ،امین الحق
عوامی نیشنل پارٹی یوسی 4پرانی سبزی منڈی کے ذمہ داران سے ایم کیو ایم میں شمولیت کے موقع پر گفتگو
کراچی ۔۔۔ 13مئی2014ء
عوامی نیشنل پارٹی کے پرانی سبزی منڈی کے ذمہ داران کے وفد کی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔اے این کی کے وفد نے شمولیت کا اعلان پیر کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے دورا ن کیا ۔شمولیت اختیار کرنے والو ں میں PSFایسٹ کے سابقہ صدر او ر یوسی 4وارڈ پرانی سبزی منڈی کے صدر فضل رحیم ،جوائنٹ صدر کامران خان ، نائب صدر غلام رسول اور فنا نس سیکریٹری یوسی 4وارڈ پرانی احمد زمان شامل ہیں ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی اور معاون رابطہ کمیٹی اظہار احمد خان بھی موجود تھے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اے این پی کے ذمہ داران کو ایم کیو ایم میں شمولیت کے موقع پر خوش آمدیدکرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے قیام سے ہی پاکستان میں بسنے والے مظلوم و محروم قومیتوں کے جائز حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک کے کونے کونے سے مختلف علاقوں ،زبانوں ، قومیتوں سے تعلق رکھنے والے محروم عوام ایم کیو ایم کی جدو جہد میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان نے کہا کہ قائد تحریک الطا ف حسین کا نظریہ حق کا نظریہ ہے اور آج جب ہم حق پرستی کی اس جد و جہد میں شامل ہو گئے ہیں تو تا دم مرگ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے پرچم تلے حق پرستی کا پرچا ر کرتے رہیں گے ۔