ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر منظور میمن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت
ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کراچی میں قتل و غارت گری کے واقعات میں اضافہ تشویش کی بات ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔13مئی2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جناح اسپتال کے ایم ایل اوڈاکٹر منظور میمن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ کراچی میں ڈاکٹر ز ، انجینئرز ، وکلاء ، صحافیوں سمیت دیگر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنی والی مشہور و معروف شخصیات کو توا تر کے ساتھ نشانہ بنایا جانا انتہائی افسوس ناک بات ہے ، ایک جانب کراچی شہر میں ٹارگٹڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب قتل و غارت گری کے واقعات میں اضافہ تشویش کی بات ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شر یف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹر منظو رمیمن کے قتل کا فی الفور نوٹس لیکر اس افسوس ناک واقعہ میں ملوث سفاک عناصر کیخلا ف کا رروائی عمل میں لائیں او ر کراچی میں بسنے والے عوام کی جا ن و مال کو یقینی تحفظ فراہم کریں ۔