ایم کیو ایم ایلڈرز ونگ کے کارکن نور محمد کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔ 12مئی2014ء
متحدہ قومی وموومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایلڈرز ونگ نیو کراچی سیکٹر یونٹ143/A کے سینئر کارکن نور محمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے مرحوم کی مغفرت ،ان کے بلنددرجات اورتمام سوگوارلواحقین کوصبرجمیل کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعابھی کی۔