سوگوار کارکنان سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 10مئی2014ء
متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم کے لیاقت آباد سیکٹر یونٹ162کے کارکن محمد افضل خان کے بھائی منظور احمد خان اور اورنگی ٹاؤ ن سیکٹر یونٹ 124کے کارکن شمیم سلیم کی والدہ محترمہ محسینہ خاتون کے انتقال پر مرحومین کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔تعزیتی بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحومین کے درجات بلند فرما کر انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔ آمین ثمہ آمین