حق پرست صوبائی وزیرڈاکٹرصغیراحمدزلزلے سے متاثرہ شہرنواب شاہ پہنچ گئے
صوبائی وزیرنے نوابشاہ میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا،متاثرین سے ملاقات اورجانی ومالی نقصان پردلی افسوس کااظہارکیا
نوابشاہ کے اسپتالوں کادورہ کیااورزخمیوں کی عیادت کی،ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے اورکسی صورت نہیں تنہاء نہیں چھوڑیگی،ڈاکٹرصغیر
نوابشاہ:۔۔۔9مئی 2014ء
حق پرست صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرصغیراحمدنے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر فوری طورپرنوابشاہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیااورجاں بحق ہونیوالے افرادکے سوگوارلواحقین سے ملاقات کی اورزلزلے سے ہونیوالی تباہ اورجانی ومالی نقصانات کاجائزہ لیااوران پرافسوس کااظہارکیا۔صوبائی وزیر نے نوابشاہ کے اسپتال کا بھی دورہ کیااورزلزلے میں زخمی ہونے والے افرادکی عیادت کی اوران کی خیریت دریافت کی ۔ڈاکٹرصغیراحمدنے تمام زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی اورکہاکہ اور ایم کیوایم پوری طرح زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے اورانہیں کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑیگی۔ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ارکان کو ہدایت کی وہ زخمیوں کے علاج ومعالجے میں کسی بھی قسم کی کوئی کثرباقی نہ رکھیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ تنظیمی کمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔