انسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ راشد رحمان ایڈوکیٹ کی ہلاکت پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
فلاحی اور انسانیت کے لئے کام کرنے والے افراد کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے
کراچی: ۔۔۔7، مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ا نسانی حقوق کمیشن ملتان کے سربراہ راشد رحمان ایڈوکیٹ کی ہلاکت پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فلاحی اور انسانیت کے لئے کام کرنے والے افراد کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اور اس قسم کے واقعات سے پوری دنیا میں پاکستا ن کا نام کو بدنام کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ راشد رحمان ایڈوکیٹ کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی۔ رابطہ کمیٹی نے صدرمملکت ممنون حسین، وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی، گورنر پنجاب اوروزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ راشد حمان کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔