ایم کیوایم ملک پر مسلط کرپٹ اور فرسودہ جاگیر دارانہ سیاسی نظام کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
طاہر القادری ملک میں فرسودہ جاگیر دارانہ نظام ،کرپٹ الیکٹرول سسٹم اور کرپشن کے خاتمہ کی بات کررہے ہیں ایم کیوایم اسکی تائید کر تی ہے،رابطہ کمیٹی
فرسودہ نظام کی تبدیلی نہ صرف ایم کیوایم کے منشور کا حصہ ہے بلکہ ایم کیوایم عملی طور پر بھی اس کرپٹ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کرر ہی ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم عوامی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور چاہتی ہے کہ پاکستان کے 98فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کو بھی بلاامتیاز وتفریق ان کے بنیادی حقوق اور انصاف کے یکساں مواقع میسر آئیں
کراچی۔۔۔6، مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ ایم کیوایم ملک پر مسلط کرپٹ اور فرسودہ جاگیر دارانہ سیاسی نظام کا مکمل خاتمہ چاہتی ہے اور اس نظام کے خاتمہ کیلئے جوبھی آواز اٹھے گی اسے ایم کیوایم کی مکمل تائید حاصل ہوگی ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ طاہر القادری اور ان کی جماعت پاکستان عوامی تحریک بھی فرسودہ جاگیر دارانہ نظام ،کرپٹ ا لیکٹورل سسٹم اور کرپشن کے خاتمہ کی بات کررہے ہیں جسکی ایم کیوایم تائید کر تی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ فرسودہ نظام کی تبدیلی نہ صرف ایم کیوایم کے منشور کا حصہ ہے بلکہ ایم کیوایم عملی طور پر بھی اس کرپٹ نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد کرر ہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم، عوامی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور چاہتی ہے کہ پاکستان کے 98فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کو بھی بلاامتیاز وتفریق ان کے بنیادی حقوق اور انصاف کے یکساں مواقع میسر آئیں۔