ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سینیٹرنسرین جلیل اورکنورخالدیونس کی افغان قونصلیٹ جنرل شاہ احمد سعید سے ملاقات
صوبہ بدخشاں میں تودہ گرنے سے ہلاکتوں پرقائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت اورہمدردی کااظہار
کراچی:۔۔۔ 06مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سینیٹرنسرین جلیل اورکنورخالدیونس نے گذشتہ روزکراچی میں متعین افغان قونصلیٹ جنرل کے دفترکادورہ کیااور قونصلیٹ جنرل شاہ احمد سعیدسے ملاقات کرکے افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے گاؤں میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افرادکے جاں بحق ہونے پر قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے تودہ گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے زیاں کو انسانی تاریخ کا ایک بڑا سانحہ قراردیتے ہوئے اس المناک قدرتی آفت میں جاں بحق ہونے والے ہزاروں افراد کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اور افغان حکومت سے سمیت تمام سوگوارلواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعائیں کیں اورانہیں ایم کیوایم کی جانب سے ہرممکن تعاون کایقین دلایا۔اس موقع پرافغان قونصلیٹ جنرل شاہ احمدسعیدنے دکھ اورافسوس کی گھڑی میں ساتھ دینے پرقائدتحریک الطاف حسین اورایم کیوایم کاشکریہ اداکیا۔