محمد رضا کا قتل بزدلانہ کارروائی ہے ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
دہشتگردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے بیگنا ہ کارکنا ن کو مختلف طریقوں سے نشانہ بنا یا جارہا ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
وزیر اعظم پاکستان اوروفاقی وزیر داخلہ،گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ، محمد رضا سمیت تمام کارکنان کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کرکے سزا دلوائیں، رابطہ کمیٹی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 05مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن محمد رضا ولد احمد حسن کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے محمد رضا کے قتل پر بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے شہر میں ایم کیوایم کے بیگنا ہ کارکنا ن کو مختلف طریقوں سے نشانہ بنا یا جارہا ہے جو کہ قابل افسوس ومذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر کا امن خراب کرنے کی سازشوں کو ناکام بنائیں اور محمد رضا شہید سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان کے قتل میں ملوث سفاک دہشتگرد عناصر کو فی الفو ر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دلوائیں ۔