پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان انوار احمد خان کے انتقال پر رابطہ کمیٹی کا اظہار افسوس
انوار احمد خان نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے لئے جو خدمات انجام دیں ہے ان کو کبھی فراموش نہیں کی جاسکتا
کراچی۔۔۔2 مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان انوار احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے انوار احمد خان نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے لئے جو خدمات انجام دیں ہے ان کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،انہوں نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدامہ براشت کرنے حوصلہ عطا کرے۔