کوہاٹ پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی فرحان بنگش پر حملے اورنہیں تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث تمام عناصرکو فی الفور گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
فرحان بنگش پر حملے میں ملوث عناصر آزادی صحافت اور حق و سچ کے مخالف ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
حملے میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس کا جانبدارانہ رویہ قابل تشویش اور آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے ، رابطہ کمیٹی
فرحان بنگش سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار ہمدردی ، جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا
کراچی ۔۔۔3، مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوہاٹ پریس کلب کے صدر اور سینئر صحافی فرحان بنگش پر حملے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس حملے میں ملوث عناصر کو آزادی صحافت اور حق و سچ کا مخالف قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ فرحان بنگش پر حملے میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس کا جانبدارانہ رویہ نہ صرف قابل تشویش ہے بلکہ یہ عمل آزادی صحافت پر قدغن لگانے والے عناصر کو تحفظ فراہم کرنے کے مترادف ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے فرحان بنگش سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد و مکمل صحت یابی عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ کوہاٹ پریس کلب کے صدر فرحان بنگش پر حملے میں ملوث تمام عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور قانون کے مطابق انہیں سزا د ی جائے ۔