رابطہ کمیٹی کی رکن اور حق پرست سینیٹر محترمہ نسرین جلیل کا کراچی میں متعین افغانستان کے قونصل جنرل شاہ احمد سعید سے ٹیلی فون پر رابطہ
محترمہ نسرین جلیل نے افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں مٹی کا تودہ کرنے سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات
پر جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و کااظہار کیا
قونصل جنرل شاہ احمد سعید کا المناک سانحہ پر تعزیت و ہمدردی کااظہار کرنے پر جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہار
کراچی ۔۔۔3، مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کی رکن و حق پرست سینیٹر محترمہ نسرین جلیل نے کراچی میں متعین افغانستان کے قونصل جنرل شاہ احمد سعید سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں شدید بارشوں کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے سینکڑوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ محترمہ نسرین جلیل نے مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں کئی مکانات کے تباہ ہونے پر دلی افسوس کااظہار کیا اور کہا کہ اس جانی ومالی نقصان پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین سمیت تمام ذمہ داران و کارکنان جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین اور افغان قوم کے غم میں برابرکے شریک ہیں ۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے بلنددرجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ کراچی میں متعین افغانستان کے قونصل جنرل شاہ احمد سعید نے صوبہ بدخشاں میں ہونے والے المناک سانحہ پر تعزیت و ہمدردی کااظہار کرنے پر جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہار کیا ۔