سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی علالت پرجناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
اللہ رب العزت سابق وزیر اعظم کو جلد و مکمل صحتیابی اور انکے بیٹے علی حیدر گیلانی کو دہشتگردوں کی تحویل سے با حفاظت بازیابی عطا کرے، الطاف حسین کی دعا
لندن ۔۔۔ یکم مئی 2014ء
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اورملک بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ و ہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی صحتیابی کے لیے دعا کریں ۔ جناب الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ رب العزت سابق وزیر اعظم کو جلد و مکمل صحتیابی عطا فرمائے اور انکے بیٹے علی حیدر گیلانی کو دہشتگردوں کی تحویل سے جلد با حفاظت بازیابی عطا کرے ۔(آمین ثمہ آمین )