الطاف حسین ایک شخص کانام نہیں بلکہ یہ ایک انقلابی تحریک ہے، ارکان رابطہ کمیٹی
قائد تحریک کی ولولہ انگیز قیادت ہی ملک و قوم کی بقاء وسلامتی کی آخری امید ہے
ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی(کراچی)کے زیر اہتمام لانڈھی ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس وتربیتی نشست میں احمدسلیم صدیقی اورگلفرازخان خٹک کاخطاب
کراچی ۔۔۔30اپریل2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی اورگلفراز خان خٹک نے کہاہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈرو رہنما ہیں جنہوں نے پاکستان میں بسنے والی تمام قومیتوں کے درمیان بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک نے جدوجہدکے ابتدائی ایام میں گلی گلی گھر گھر جاکرکر لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور حق پرستی کا پیغام پہنچایا، جناب الطاف حسین کی حق پرستانہ جد وجہد ایم کیو ایم اور اس کے کارکنان کاانمول اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف تمام تر مظالم کے باوجود عوام کے دلوں سے الطاف حسین کی محبت کو نہیں نکال سکیں کیونکہ الطاف حسین ایک شخص کانام نہیں بلکہ یہ ایک انقلابی تحریک ہے جس کی محبت کودنیا کی کوئی بھی طاقت دلوں سے نہیں نکال سکتی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی (کراچی)کے زیر اہتمام لانڈھی ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس وتربیتی نشست سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں ہزارہ آگنائز نگ کمیٹی لانڈھی ٹاؤن میں مختلف یونٹس کے ذمہ داران وکارکنان نے بڑی تعداد میں شر کت کی ۔ اس مو قع پر ہزار آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج شکیل عباسی، جوائنٹ انچارج و حق پرست رکن سندھ اسمبلی سید وقار حسین ، اراکین کمیٹی کی بھی موجود تھی۔ انہوں نے کہاکہ حق پرست ہزارے وال و دیگر قومیتوں کے افراد کی ایم کیوایم میں بڑی تعداد میں شمولیت ایم کیوایم کو لسانی جماعت قرار دئیے جانے والا پروپیگنڈہ دم توڑچکاہے اور ایم کیوایم ایک ملک گیر جماعت ہے اورالطاف حسین کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک و قوم کی بقاء سلامتی کی آخری امید ہے۔ انہوں نے ہزاے وال ذمہ داران و کارکنان پرزور دیتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک کے فکر وفلسفے اور نظریہ کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں اور مختلف قومیتوں کے ذہنوں میں پیدا کیے گئے ایم کیوایم کے خلاف منفی تاثر کو ختم کرنے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں۔