ایم کیوایم کے زیر اہتمام سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 21برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
برسی کے موقع پر جمعرات کو لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بعد نماز ظہر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتما ع منعقد ہوگا
کراچی ۔۔۔30، اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے سابق چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 21ویں برسی یکم مئی 2014بروز جمعرات کو عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی ۔ برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو سے متصل لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں بعد نماز ظہر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اجتماع منعقد ہوگا ۔ برسی کے اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، حق پرست اراکین پارلیمنٹرین ، ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات کے اراکین ، سیکٹر و یونٹوں کے ذمہ داران ،کارکنان اور ہمدرد شرکت کریں گے ۔