حیسکو کی جانب سے حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائیؒ کے مزار کی بجلی منقطع کئے جانے پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عبد الحسیب کا اظہارتشویش
وفاقی حکومت حضرت شاہ لطیف بھٹائی ؒ کے مزار کی انتظامیہ کو بجلی کے واجبات کی ادائیگی کے لیے مہلت دے، عبد الحسیب
کراچی ۔۔۔ 28اپریل2014ء
وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عبد الحسیب نے حیسکو کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پربھٹ شاہ میں معروف صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی ؒ کے مزار کی بجلی منقطع کئے جانے کے اقدام پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں عبد الحسیب نے کہا کہ اولیا ء کرام و بزرگان دین کے مزارات کا احترام ہم سب پر لازم ہے جبکہ بڑی تعدادمیں عقیدت مندحضرت شاہ عبدالطیف ؒ کے مزار پرروزانہ آتے ہیں حیسکو کی جانب سے مزار اور اس سے منسلک اوقاف کے دفاتر کی بجلی منقطع کئے جانے سے عقیدت مندوں کومشکلات کا سا مناہے اورانہیں اپنے معمولات کے کاموں میں شدیددرشواری کاسامناکرناپڑرہاہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاو ن خصوصی عبد الحسیب نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر مزار کی بجلی منقطع کرنے کے بجائے مزار کی انتظامیہ کو واجبات کی ادائیگی کے لیے مہلت دی جائے ۔