ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے الیکشن میں چیئرپرسن زہرہ یوسف اور دیگرنومنتخب اراکین کوایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی مبارک باد
امید ہے ایچ آر سی پی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔ 28اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ( ایچ آر سی پی ) کے الیکشن میں محترمہ زہرہ یوسف کو دوبارہ ایچ آر سی پی کی چےئر پرسن ، کامران عارف ایڈوکیٹ کو دوبارہ شریک چےئر پرسن منتخب ہونے اور گورننگ باڈی کے تمام نومنتخب اراکین کو دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ایک تہنیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے محترمہ زہرہ یوسف ، کامران عارف ایڈ وکیٹ سمیت ایچ آرسی پی کی گورننگ باڈی کے اراکین ، ایچ آر سی پی سندھ ، بلوچستان ، خیبر پختونخوا، پنجاب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کاانسانی حقوق کی بہتری اور انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کیلئے کردارقابل ستائش ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ایچ آر سی پی کے نومنتخب عہدیداران سے اس امید کا اظہارکیا کہ وہ انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ماضی کی طرح اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے اور اپنے فرائض کی انجام دہی محنت اور لگن کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔