رشید گوڈیل کو قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کا عارضی پارلیمانی لیڈر مقر ر کردیاگیا
ڈاکٹر فاروق ستار حق پرست رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے اپنے فرائض بدستور ادا کرتے رہیں گے
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کے اجلاس میں فیصلہ
قائدتحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی
کراچی ۔۔28اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کا ایک ہنگامی اجلاس آج منعقد ہوا جس میں ملک کی مختلف داخلی و بیرونی صورتحال اورمختلف تنظیمی امور پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں ایم کیوایم میں مختلف ذمہ داروں کی دیگراضافی ذمہ داریوں کے سبب فوری طور پر متفقہ فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر رشید گوڈیل کو عارضی طورپر متحدہ قومی موومنٹ کا پارلیمانی لیڈر مقررکیا گیاہے جبکہ ڈاکٹر فاروق ستار بحیثیت منتخب حق پرست رکن قومی اسمبلی متحدہ قومی موومنٹ اپنے فرائض ماضی کی طرح بدستور ادا کرتے رہیں گے ۔ دریں اثناء متحدہ قو می موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔