قائد تحریک جناب الطاف حسین نے گھر گھر جا کر لوگوں تک حق پرستی کا پیغام پہنچایا۔ احمد سلیم صدیقی
ایم کیوایم شعبہ اقلیتی امور کے ٹاونز اور یوسیز کی کمیٹیوں کے ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خورشید بیگم سیکر یٹریٹ میں خطاب
کراچی ۔۔۔27،اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صد یقی نے کہا ہے کہ قا ئد تحریک جناب الطا ف حسین ملک کے واحدسیاسی رہنما ہیں جنہوں نے پاکستا ن میں بسنے والی تمام قومیتوں اور مذاہب کے درمیان بھا ئی چارے اور مذہبی روداری کو فروغ دیا ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین پاکستان میں بسنے والے تمام غیر مسلموں کو بھی ملک میں برابر کا شہری سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے شعبہ اقلیتی امور کے ٹاونز، یوسیز کمیٹیوں ، لیڈیز ونگ اور ایلڈ رز ونگ کے ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خو رشید بیگم سیکر یٹریٹ عزیزآباد میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس مو قع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عارف بھٹی، اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج سید منورالاسلام و اراکین اور اقلیتی امور کمیٹی کے مختلف یونٹس و سیکٹرز کے ذمہ داران و کارکنان بھی مو جود تھے ۔ احمد سلیم صدیقی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے گلی گلی ،گھر گھر جا کر لوگوں سے ملا قاتیں کی اور حق پرستی کا پیغام پہنچایا۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے روز اول سے جدو جہد کی ہے کہ ملک سے وڈیروں ، سرمایہ داروں اور مورثی سیاست کا خاتمہ کر کے غریب و متوسط طبقے کے باشعور و تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کا موقع دیا جائے ۔احمد سلیم صدیقی نے کہاکہ ہمیں بھی چاہئے کہ جنا ب الطاف حسین کے پیغا مِ حق پرستی کو گھر گھر پہنچائیں تاکہ ملک میں غریب متوسط طبقے کے نوجوان آگے آسکیں اور ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔