ہاکی کے معروف کمنٹیٹر شیخ محمد نقی کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہارتعزیت
ہاکی کی قومی تاریخ میں مرحوم ایس ایم نقی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، قائد ایم کیو ایم الطاف حسین
لندن ۔۔۔۔26اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ہاکی کے معروف کمنٹیٹر شیخ محمد نقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ محمد نقی صاحب کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا ، انھوں نے ہر کڑے میچ میں اپنی آواز کے ذریعے قومی ٹیم کے حوصلوں اور جذبوں میں اضافہ کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان مرحوم ایس ایم نقی کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں اور تمام سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے ایس ایم نقی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ ربالعزت مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق دے ۔ ( آمین ثمہ آمین )