ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی نیو کراچی ٹاﺅن اور نارتھ ناظم آباد ٹاﺅن کے کارکنان سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔26، اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی نیو کراچی ٹاﺅن یوسی 5ابوذر غفاری کے کارکن حمید کی والدہ محترمہ ریشماں بی بی اور نارتھ ناظم آباد ٹاﺅن یوسی 2پہاڑ گنج کی کمیٹی کے رکن عمران کے نانا فیروز مسیح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کےا اور کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔