حق پرست وزراء کا دہلی کالونی بم دھماکے کے جائے وقوعہ کا دورہ ، جناح اسپتال جاکر زخمیوں کی عیادت کی
کراچی ۔۔۔ 25اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر صغیر احمد،صوبائی مشیر سید فیصل علی سبزواری اور رکن قومی اسمبلی علی راشد نے دہلی کالونی میں واقع موتی مسجد کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اورجناح اسپتال جا کردھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی ۔ حق پرست وزراء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہا رکرتے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی اور جاں بحق افراد کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ حق پرست وزراء نے دھماکے کے جائے وقوعہ پر لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے دھماکہ کی تفصیلات بھی معلوم کیں ۔