پرانی سبزی منڈی کے قریب انسپکٹر شفق تنولی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
انسپکٹر شفق تنولی سمیت چار افراد کے جاں بحق ومتعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار
دہشت گردوں کی جانب سے سیکوریٹی فورسزکی چوکیوں، تنصیبات ،پولیس موبائلوں اورعام شہریوں پر مسلسل دہشت گردحملے اوربم دھماکے کئے جارہے ہیں
لندن۔۔۔24اپریل2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پرانی سبزی منڈی کے قریب انسپکٹر شفق تنولی کی گاڑی کے قریب پر بم دھماکے کی سخت ترین لفاظ میں مذمت کی ہے اور دھما کہ کے نتیجے میں انسپکٹر شفق تنولی سمیت چار افراد کے جاں بحق ومتعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا ہے اورشہر کے پر امن ماحول خراب کرنے کی سازش ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردوں کی جانب سے سیکوریٹی فورسزکی چوکیوں، تنصیبات ،پولیس موبائلوں اورعام شہریوں پر مسلسل دہشت گردحملے اوربم دھماکے کئے جارہے ہیں اورپولیس ،ایف سی کے جوانوں اورعام شہریوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والے انسپکٹر شفق تنولی سمیت چارافراد کے سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کر تے ہوئے انہیں صبر کی ۔ جناب الطاف حسین نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ، اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ پرنی سبزی مندی کے قریب بم دھماکے کا نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔انہوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے لئے جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔