ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال کی حیدر آباد زون کے ذمہ داران کے ہمراہ’’ یادگار شہدائے حق‘‘ پر حاضری
حاضری کے موقع پر ایم کیوایم کے حق پرست شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
کراچی ۔۔۔ 21اپریل 2014ء
متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر انجینئر ناصر جمال نے حیدر آباد کے زونل انچارج نوید شمسی اور زونل اراکین کے ہمراہ پیرکے روز ’’یادگار شہدائے حق‘‘ عزیز آباد پرحاضری دی ۔اس موقع پر انھوں نے ایم کیو ایم کے حق پرست شہداء کی یادگار پر پھولوں کا نذرانہ پیش کیا اور شہداء کی مغفرت اور انکے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔حاضری کے موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شہوانی اور شاکر علی اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ حاضری کے موقع پر ایم کیو ایم کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ عزم کیا گیا کہ حق پرست شہدا ء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔