رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کی کاوشوں سے بلدیہ ٹاؤن کے مسیحی ملازمین کو ایسٹر سے قبل ایڈوانس تنخواہ مل گئی
مسیحی ملازمین میں خوشی کی لہر، قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کا اظہار، دازری عمر، صحت وتندرستی کیلئے دعائیں
مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ سے ملنے والی خوشیاں ہی جناب الطاف حسین کا اثاثہ ہیں، یوسف شاہوانی
کراچی ۔۔۔21، اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی کی کاوشوں سے بلدیہ ٹاؤن کے مسیحی ملازمین کو ایسٹر سے قبل ایڈوانس تنخواہ مل گئی جس کے باعث مسیحی ملازمین میں زبردست خوشی کی لہر پائی جارہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے مسیحی ملازمین کے ایک وفد نے گزشتہ دنوں یوسف شاہوانی سے ملاقات کی اور انہیں ایسٹر سے قبل ایڈوانس تنخواہ کے حصول کیلئے حائل مشکلات سے آگاہ کیا تھا ۔ یوسف شاہوانی نے مسیحی ملازمین کے وفد کی گزارشات کو توجہ سے سنا تھا۔ اس سلسلے میںیوسف شاہوانی نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹاؤن سے ملاقات کرکے انہیں مسیحی ملازمین کے مسائل سے آگاہ کیا اور ترجیحی بنیاد مسئلہ حل کرایا اس موقع پر انہوں نے مسیحی ملازمین کا ایسٹر سے قبل ایڈوانس تنخواہ کا مسئلہ حل کرنے پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹاؤن کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ۔یوسف شاہوانی نے ایسٹر سے قبل مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ ملنے پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر ،عیسائی برادری کا مذہبی تہوار ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کا درس بھی یہی ہے کہ لوگوں کی خدمت بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب کی تفریق سے بالا تر ہوکر جائے ۔انہوں نے کہاکہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ سے ملنے والی خوشیاں ہی جناب الطاف حسین کا اثاثہ ہیں۔ ایڈوانس تنخواہ ملنے پر مسیحی ملازمین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین سے دلی تشکر کااظہا رکیا اور ان کی درازی عمر ، صحت و تندرستی کیلئے دعا ئیں کیں ۔