کراچی تنظیمی کمیٹی کے مرکزی رکن رضوان بابر کی ہمشیرہ کے انتقال پرایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 20اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز و اراکین نے کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن رضوان بابر کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے مرحومہ کے تمام لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگوارن کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطا فرمائے ۔