مہاجر اتحاد تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سلیم حیدر کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
شہر میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات شہر کا پر امن ماحول خراب کرنے کی سازش ہے
حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر سلیم حیدر کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا کریں، رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔19اپریل2014ء
متحدہ قومی مووومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے مہاجراتحاد تحریک کے سربراہ ڈاکٹرسلیم حیدر کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے واقعہ میں ڈاکٹر سلیم حیدر کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات شہر کا پر امن ماحول خراب کرنے کی سازش ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدی نثار علی خان، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ڈاکٹر سلیم حیدر کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیں اور اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت ترین سزادی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈاکٹر سلیم حیدر کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا کریں ۔