معروف سابق کرکٹر حنیف محمد کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہار تشویش
عوام و کارکنان لیجینڈ کرکٹر حنیف محمد کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا کریں ، الطاف حسین کی اپیل
لندن ۔۔۔ 19اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک کے معروف سابق کر کٹر حنیف محمد کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حنیف محمد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انکی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے کارکنان اور ملک بھر کے حق پرست عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ لیجینڈ کر کٹر حنیف محمد کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعا کریں ۔