متحدہ سوشل فورم کے مرکزی رکن سردار خان کی علالت پر الطاف حسین کااظہار تشویش
حق پرست عوام ، سردار خان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا کریں ، الطاف حسین کی اپیل
لندن۔۔۔17، اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے متحدہ سوشل فور م کے مرکزی رکن سردار خان کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے حق پرست عوام ، ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی کہ وہ بھی سید مہدی شاہ کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کریں۔