ایم کیوایم کے زیراہتمام پنجاب بھر میں رکنیت سازی کا سلسلہ جاری ہے
پنجاب کے ضلع گجرات ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤ الدین اور راجن پور میں رکنیت سازی کیمپ لگائے گئے
ملک بھر باالخصوص پنجاب میں کیا گیا ایم کیوایم کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا دم توڑ چکا ہے،ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران کی
رکنیت سازی کیمپوں پرا بطہ کرنے والے افراد سے گفتگو
لاہور ۔۔۔16،اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں رکنیت سازی مہم کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روزپنجاب کے ضلع گجرات ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤ الدین اور راجن پور میں رکنیت سازی کیمپس لگائے گئے جہاں ڈاکٹر ز، وکلاء ، انجینئرز ، اساتذہ ،طلبہ و طالبات ، کاروباری حضرات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں رابطہ کیا اور رکنیت سازی فارم حاصل کرکے انہیں پُر کرکے جمع کرائے ۔ رکنیت سازی کیمپوں پر ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران نے رکنیت سازی فارم حاصل کرنے والے عوام کو جناب الطاف حسین کی جانب سے ملک بھر کے 98فیصد مظلوم عوام کے حقوق کی عملی جدوجہد سے آگاہ کیا ۔ ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران نے مزید کہاکہ دو فیصد استحصالی طبقے کی جانب سے ملک بھر باالخصوص پنجاب میں کیا گیا ایم کیوایم کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا دم توڑ چکا ہے اور پنجاب بھر کے عوام جناب الطاف حسین کی حق پرستی کی تحریک اور اس کے عملی کارناموں سے بخوبی آگاہ ہوچکے ہیں ۔ اس موقع پر رکنیت سازی فارم حاصل کرنے والے افراد نے ایم کیوایم میں شمولیت کیلئے رکنیت سازی کیمپوں کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ہماری طرح پنجاب کے دیگر علاقوں کے عوام بھی ایم کیوایم جیسی غریب و متوسط طبقے کی جماعت کا دست و بازو بننا چاہتے ہیں تاکہ وہ ملک و قوم کیلئے ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں استوار کرسکیں گے اور پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام کو جاگیردارانہ ، وڈیرانہ او رسردارانہ نظام سے نجات دلاسکیں ۔