ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کےرکن حیدرعباس رضوی کی گلگت بلتستان میں گندم ، تیل اور چینی پرسبسڈی واپس لینےکےاقدام کی مذمت
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اوروفاقی وزیرچوہدری محمد برجیس طاہر گند م، تیل اور چینی پر سبسڈی فوری بحال کریں،حیدر عباس رضوی
سبسڈی واپس لینے کے خلاف ہونے والے عوامی احتجاج میں ایم کیوایم بھرپوراندازمیںحمایت کرتی ہے، حیدر عباس رضوی
کراچی ۔۔۔15اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے گلگت بلتستا ن میں وفاقی حکومت کی جانب سے گندم،تیل اور چینی پر سبسڈی واپس لینے کے اقدام کی مذمت کی ہے اوراسے غریب کے ساتھ سراسرظلم قراردیاہے۔ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اس ظالمانہ ا قدام کے باعث گلگت بلتستان کے عوام میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جارہا ہے ۔انھوں نے گلگت بلتستان کی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کے اس غیر منصفانہ اقدام کی مخالفت کرتی ہے اور اس سلسلے میں گلگت کی عوام کے ساتھ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم گلگت بلتستان میں چینی اور گندم کی سبسڈی واپس لینے کے خلاف ہونے والے عوامی احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔حیدر عباس رضوی نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر برائے کشمیر افےئرز اور گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر اورسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کی جانب سے سبسڈی واپس لینے کے اقدام کو فی الفور واپس لیں اور گند م، تیل اور چینی پر سبسڈی فوری بحال کرکے گلگت بلتستان کے عوام کو خصوصی مراعات فراہم کریں ۔